سابق عالمی چیمپئن سپین نے آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

سابق عالمی چیمپئن سپین نے آئندہ برس شیڈول فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

میڈرڈ: سابق عالمی چیمپئن سپین نے آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کر لیا، سپین نے البانیہ کو ورلڈ کپ کوالیفائر  میچ میں 3-0 گولز سے ہرا کر یہ اعزاز پایا۔

2018ء ورلڈ کپ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں سپین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے البانیہ کو   با آسانی 3-0 گولز سے ہرا   کر  کامیابی حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی میگا ایونٹ تک رسائی کا ٹکٹ بھی کٹوا  لیا،  اٹلی اور  میسڈونیا کے درمیان میچ  1-1  گول سے برابری پر ختم ہوا، اس کا مطلب ہے  کہ اٹلی کو  ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے پلے آف میچز کھیلنا ہوں گے۔

ایک اور میچ میں ویلز نے جارجیا کو ہرا کر ورلڈ کپ تک براہ راست رسائی کی امید باقی رکھی، آسٹریا نے سربیا کو 3-2 گولز سے شکست دی۔

مصنف کے بارے میں