نواز شریف کے بچوں اور داماد کا وطن واپسی کا فیصلہ

نواز شریف کے بچوں اور داماد کا وطن واپسی کا فیصلہ

لاہور : سابق وزیر اعظم نواز شریف کے بچوں اور داماد نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا ۔ وہ پیر کو احتساب عدالت میں حاضر ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی سماعت پیر کو احتساب عدالت میں ہو گی جس میں سابق وزیر اعظم کے بچوں مریم نواز ، حسن نواز ، حسین نوازاور داماد کیپٹن (ر) صفدر کو طلب کیا گیا ہے، جبکہ ان کی پیشی کیلئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں، تاہم اب انہوں نے پاکستان کا آنے کا فیصلہ کی ، وہ کل پی آئی اے کی فلائیٹ سے لندن سے اسلام آباد پہنچیں گے۔