روہنگیا مسلمانوں پر ایک بعد دوسرا ظلم افسوسناک خبر

روہنگیا مسلمانوں پر ایک بعد دوسرا ظلم افسوسناک خبر

ڈھاکا: میانمار حکومت کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود روہنگیا مسلمانوں کی نقل مکانی کاسلسلہ جاری ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق درجنوں روہنگیا افراد بنگلہ دیش کی طرف جا رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق 5 لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان بنگلہ دیش میں پناہ لے چکے ہیں۔ میانمار پر عالمی دباﺅمیں اضا فے کے باوجود نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔ اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری برائے پناہ گزین نے جنیوا میں پریس کانفرنس کے دور ران بتایا کہ یومیہ2 ہزار پناہ گزین بنگلہ دیش پہنچ رہے ہیں۔
نقل مکانی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شمالی راکھین میں موجود دیگر روہنگیا بھی انخلاءکر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔ میانما ر حکومت شمالی راکھین تک رسائی کی اجازت دے۔