اب آئی فون کی فروخت سے سام سنگ کو بھی فائدہ ہوگا

اب آئی فون کی فروخت سے سام سنگ کو بھی فائدہ ہوگا

لاہور: اب ایپل نے اپنے حریف سام سنگ کو فائدہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ اب آئی فون ایکس کے فروخت ہونے والے ہر یونٹ کے بدلے سام سنگ کو 110 ڈالر ملیں گے۔اصل میں ایپل نے اس بار آئی فون ٹین کے لیے او ایل ای ڈی ڈسپلے، NAND Flashاور DRAM چپس سام سنگ سے بنوائی ہیں۔سام سنگ وہ واحد کمپنی ہے جو ایپل کی ضرورت کے مطابق بہت بڑی تعداد میں یہ پارٹس بنا کر فراہم کر سکتا ہے۔
امریکا میں آئی فون ٹین کی قیمت 999 ڈالر ہے اور اس میں سام سنگ کے 110 ڈالر کے پارٹس لگے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ ایپل کو جہاں آئی فون ٹین کی فروخت سے اربوں ڈالر کی آمدن ہوگی، وہاں سام سنگ بھی آئی فون ٹین کی فروخت سے اربوں کمائے گا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ ایپل کو پارٹس فروخت کرکے اپنے بنائےگلیکسی ایس 8 فون کو فروخت کرنے کے مقابلے میں 4 ارب ڈالر زیادہ کمائے گا۔