نیلم جہلم منصوبے پر کام تیزی سے جاری، تازہ تصاویر سامنے آگئیں

نیلم جہلم منصوبے پر کام تیزی سے جاری، تازہ تصاویر سامنے آگئیں

اسلام آباد: نیلم جہلم ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تعمیراتی کا م تیزی سے جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت بنائی جانے والی 153 کلو میٹر طویل اور 500 کلو واٹ ڈبل سرکٹ نیلم جہلم ٹرانسمیشن لائن رواں ماہ اکتوبر کے آخر میں مکمل کر لی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق  اس منصوبے سے بجلی کی ترسیل کے لیےٹرانسمیشن لائن کو 140 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک مکمل کیا جا چکا جبکہ لائن کی تکمیل کیلئے کام تیزی سے کیا جا رہا ہے اور مقرر کردہ مدت یعنی 18 اکتوبر تک اسے مکمل کر لیا جائے گا۔

نیلم جہلم منصوبے کے پہلے یونٹ سے رواں سال دسمبر میں تجرباتی طور پر  بجلی حاصل کی جائے گی جبکہ باقاعدہ طور پر پہلے یونٹ سے بجلی کی  پیداوار فروری کے آخر میں شروع ہوگی، دوسرے یونٹ سے مارچ میں جبکہ تیسرے اور چوتھے یونٹ سے بجلی کی پیداوار اپریل میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ مجموعی طور منصوبے سے 969 میگا واٹ سستی بجلی پیدا ہو گی اور اب تک اس منصوبے پر 328 ارب کی لاگت آچکی ہے۔

 اس منصوبے  کی چند  تازہ ترین تصاویر سامنے آئی ہیں ، ان تصاویر کو دیکھ اندازا لگایا جا سکتا ہے کہ تعمیراتی کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی پوری کوشش کی جارہی ہے۔ 

۔۔۔

۔۔۔۔

۔۔۔

ْ

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔

۔۔۔۔

۔۔۔

۔