افغان جنگ:امریکا شدت پسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنائے گا، رپورٹ

افغان جنگ:امریکا شدت پسندوں کو ڈھونڈ ڈھونڈ کر نشانہ بنائے گا، رپورٹ

واشنگٹن: سولہ سالہ جنگ کے بعد بھی افغانستان میں مطوبہ مقاصد حاصل نہ ہونے پر امریکا نے اپنی جنگی حکمت عملی بدل لی جس کے بعد اب امریکا کے لڑاکا طیارے افغان طالبان کے ٹھکانے تلاش کرکے انھیں نشانہ بنائیں گے۔


امریکا کی نئی جنگی پالیسی کا انکشاف امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے سینیٹ کی کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔امریکی وزیردفاع کو جنگی حکمت عملی منظر عام پر لانے پر تنقید کا بھی سامنا ہے اور  ناقدین کا کہنا ہے کہ جیمز میٹس نے افغان طالبان کو موقع دیا ہے کہ وہ امریکی منصوبے کے مطابق اپنی حکمت عملی مرتب کریں۔

دوسری جانب امریکی اخبار کے مطابق, نئے احکامات ابھی افغاستان میں تعینات امریکی فوج کو جاری نہیں کیے گئے ہیں۔سابق صدر بارک اوباما دور سے جاری پالیسی کے تحت صرف امریکی اور افغان فورسز پر حملہ کرنے والوں یا براہ راست خطرہ بننے والوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا.

نیوویب ڈیسک< News Source