پنجاب میں فلم ”نا معلوم افراد2“ پر پابندی ختم

پنجاب میں فلم ”نا معلوم افراد2“ پر پابندی ختم

لاہور: پنجاب حکومت نے فلم"نامعلوم افرادٹو"پر پابندی کو ایک دن بعد ہی ختم کر دیا اور فلم کو نمائش کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم نامعلوم افراد 2 جس پر ایک روز قبل ہی پنجاب حکومت نے پابندی عائد کی تھی۔ فلم سنسر بورڈ کے فل بورڈ نے فلم دیکھی جس میں زیبا بیگم عثمان پیرزادہ ،کنول نعمان۔ سہیل بٹ اور خالد ریاض شامل تھے ، فل بورڈ کی طرف سے کلیرنس ملنے کے بعد فلم دوبارہ سینما ہالوں میں پیش کرنے کے لئے احکامات جاری کردئیے گئے۔
اس سے قبل فلم مالک پر پابندی عائد کی گئی تھی اور بالکل اسی طرح بعد میں پابندی ہٹا لی گئی تھی۔ فلمی حلقے اس طرح کے اقدامات کو پاکستان فلم انڈسٹری کے خلاف سازش قرار دے رہے ہیں۔