امریکی صدر کو جوہری ڈیل کی اہمیت کی سمجھ نہیں، ایرانی صدر‎

امریکی صدر کو جوہری ڈیل کی اہمیت کی سمجھ نہیں، ایرانی صدر‎

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جوہری ڈیل کی اہمیت کا اندازہ لگانے سے قاصر ہیں۔

تہران یونیورسٹی میں نیا تعلیمی سال شروع ہونے کے موقع پر طلبائ اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جوہری ڈیل مذاکرات اور باقاعدہ سمجھوتے کا نتیجہ تھی اور اس کے مفید ہونے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ ر

وحانی نے مزید کہا کہ جوہری ڈیل کے ثمرات سے کوئی بھی انکار نہیں کر سکتا اور ڈیل سے مسٹر ٹرمپ یا کوئی اور پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دس ٹرمپس بھی مل کر ڈیل کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ایران سے جوہری ڈیل 2015 میں چھ ممالک کے درمیان طے پائی تھی۔

مصنف کے بارے میں