وزیراعظم آج 1 روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے

وزیراعظم آج 1 روزہ دورہ پر لاہور پہنچیں گے
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:وزیراعظم پاکستان عمران خان آج صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچ رہے ہیں جبکہ وہ گورنر و وزیراعلیٰ سے ملاقت اور نئے بلدیاتی نظام کے ساتھ 100 روزہ پلان پر ہونیوالی پیش رفت پر بریفنگ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ رہے ہیں اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے۔ وزیراعظم نے پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کر رکھا ہے۔ عمران خان ملکی معاملات پرپارٹی پالیسی جاری کریں گے۔


جبکہ 100 روزہ پلان پر عملدرآمد اور تجاوزات کیخلاف آپریشن کا بھی جائزہ لیں گے۔ ان کو نئے بلدیاتی نظام اور کلین اینڈ گرین پنجاب منصوبے پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔