پمپ مالکان نے سی این جی 22 روپے مہنگی کر دی

پمپ مالکان نے سی این جی 22 روپے مہنگی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: گیس ٹیرف میں اضافے کے بعدسی این جی سٹیشن مالکان کی جانب سے قیمتوں میں22روپے کے اضافے کے بعدفی کلو قیمت 102 روپے ہوگئی ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز اس وقت شدید پریشانی کا شکار ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابقسی این جی اسٹیشن مالکان نے فی کلوگرام سی این جی کی قیمت102 روپے کردی ہے جس کی وجہ سے پہلے دن ہی سی این جی صارفین کی شرح گھٹ کر10 فیصد تک محدود ہوگئی جبکہ 90 فیصد صارفین پٹرول پر منتقل ہوگئے ہیں۔


کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل سندھ حکومت سے کرایوں میں اضافے پر مذاکرات کریں گے کیونکہ ٹرانسپورٹرز نے سال2011 سے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا ہے لیکن سی این جی اسٹیشن مالکان کی جانب سے قیمتوں میں تسلسل سے اضافہ کیا گیا۔


ارشاد بخاری نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے لیے سی این جی کی قیمت میں حالیہ اضافہ ناقابلِ برداشت ہے، اگر حکومت کرائے بڑھانے پر ا?مادہ نہیں ہوئی تو ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔


انہوں نے کہا کہ سی این جی سی سٹیشنز مالکان نے ٹرانسپورٹرز سے مشاورت کیے بغیر سی این جی کی قیمت میں یکطرفہ بنیاد پراضافہ کیاہے،سی این جی اسٹیشن مالکان نے ہمیشہ ٹرانسپورٹرز کو اپنے مفادات کے کیے استعمال کیا لہذا کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد آئندہ انکے لیے استعمال نہیں ہونگے بلکہ انکی غیرقانونی اور یکطرفہ اقدامات کے خلاف برسر پیکار ہوں گے۔