حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 10 ویں سنچری جڑ دی

حفیظ نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 10 ویں سنچری جڑ دی
کیپشن: تصویر بشکریہ پی سی بی آفیشل ٹوئٹر پیج

دبئی:آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوپنر محمد حفیظ نے سنچری سکور کرتے ہوئے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لمبے عرصے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے سینئر بیٹسمین محمد حفیظ نے آسٹریلوی باﺅلروں کو تگنی کا ناچ نچواتے ہوئے 172 گیندوں پر اپنے ٹیسٹ کیریئرکی 10 ویں سنچری سکور کی۔

7567aca404b54e221f7d11737074f9e5

محمد حفیظ نے ثابت کردیا کہ وہ ابھی بھی بھرپور فٹ اور فارم میں ہے اور انہیں ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ غلط تھا جبکہ آل راﺅنڈر نے کپتان سرفراز احمد اور چیف سلیکٹر کی سلیکشن کو درست ثابت کرتے ہوئے مکی آرتھر کو منہ توڑ جوا ب دیدیا ہے۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کی سلیکشن میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیڈ کوچ مکی آرتھر ہی تھے جبکہ سرفراز اور انضمام الحق کی بھرپور خواہش پر ہی حفیظ کو ٹیم میں دوبارہ موقع دیا گیا۔