العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکا

 العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکا

اسلام آباد: نواز شریف کیخلاف نیب ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کی ایک اور مدت بھی مکمل ہوگئی۔ احتساب عدالت مدت بڑھانے کیلئے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی۔


تفصیلات کے مطابق نواز شریف کیخلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل مقررہ وقت میں مکمل نہ ہوسکا، احتساب عدالت مدت بڑھانے کے لئے سپریم کورٹ کو خط لکھے گی۔

العزیزیہ ریفرنس میں تمام گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں، تفتیشی افسر پر جرح جاری ہے جبکہ فلیگ شپ ریفرنس میں واجد ضیا اور تفتیشی افسر کا بیان قلمبند ہونا باقی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ریفرنسز کا ٹرائل مکمل کرنے کے لئے 6 ماہ کا وقت دیا تھا جبکہ ٹرائل مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن میں 5 بار توسیع کی جا چکی ہے۔