ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری

ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری

اسلام آباد :عدالت عظمیٰ کی طرف سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم فنڈ میں اب تک چار ارب 58 کروڑ 72 لاکھ 92 ہزار ایک سو ساٹھ روپے جمع ہوئے ہیں۔ عدالت عظمیٰ کی طرف سے قائم کردہ ڈیم فنڈ میں رقوم جمع کرانے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فنڈ میں سب سے زیادہ رقم پاکستان کے شہریوں نے جمع کرائی ہے-