وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان کی پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور:وزیر اعظم عمران خان کو پنجاب میں قبضہ مافیا کیخلاف جاری کاروائی سے آغاز کردیاگیا ,وزیر اعظم نے کاروائی جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے پنجاب کی صورتحال اور حکومت کے 100 روزہ پلان پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریف کیا گیا۔ لاہور پہنچنے پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس پہنچے، جہاں سے وزیرِ اعلی سیکریٹریٹ گئے۔  وزیرِ اعظم عمران خان نے لاہور میں صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی جہاں انہیں صوبے میں حکومتی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔ دوران وزیرِ اعلی پنجاب، صوبائی کابینہ کے اراکین کے علاوہ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران وزیرِ اعظم کو مختلف محکموں کی کارکردگی کے ساتھ ساتھ بلدیاتی نظام سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم نے وفاقی کابینہ میں موجود تحریک انصاف کے وزرا اور دیگر رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔کابنیہ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پنجاب کے سینئروزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ ن لیگ کے 38ارب ڈالرکے قرضوں نے50سالہ ریکارڈتوڑدیا، وزیراعظم مقروض معیشت کوسہارادینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ملک کی معیشت کااستحکام اولین ترجیح ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان مقروض معیشت کوسہارادینیکی کوشش کررہے ہیں۔بے رحمانہ اور کڑے احتساب کا سلسلہ جاری رہے گا-