کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال

کراچی میں شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال

کراچی: کراچی میں تیسرے روز بھی گرمی کی لہر برقرار رہی  تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جس کے نتیجے میں ہیٹ ویو کے خطرات ٹل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ  ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد رہا۔ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث شہر میں گرم ہواؤں کا راج رہا تاہم شام تک سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں جب کہ ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے۔ گرمی کی لہرمنگل تک برقرا رہے گی  اور بدھ کے روز سے شہر کا درجہ حرارت معمول پر آنا شروع ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا مزیدکہنا ہے کہ کراچی سے 1450 کلومیٹر جنوب میں موجود ہوا کا کم دباؤ اگلے 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرے گا، بحیرہ عرب میں بننے والے طوفان کو لوبان کا نام دیا جائے گا، مکمل طوفان میں ڈھلنے کے بعد سمت کا اندازہ ہوسکے گا۔