وزیر ریلوے شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

وزیر ریلوے شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے این اے 60  کے ضمنی انتخاب کے لیے بھتیجے شیخ راشد شفیق کی انتخابی مہم چلا کر الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔

تفصیلات  کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید  سرعام الیکشن کمیشن کے انتخاب سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کرتے رہے، وفاقی وزیر این اے 60 میں شیڈول ضمنی انتخاب کے لیے حلقے میں پہنچے اور ناشتے کی آڑ میں انتخابی مہم چلاتے رہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن قوانین کے تحت کوئی بھی وزیر اپنی پارٹی یا کسی بھی حلقے میں انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا۔ این اے 60 میں ضمنی انتخاب 14 اکتوبر کو ہوں گے اور اس حلقے سے حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار شیخ راشد شفیق ہیں۔