کرپٹ افراد سے کوئی این ار آو نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

 کرپٹ افراد سے کوئی این ار آو نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ کرپٹ افراد سے کوئی این ار آو نہیں ہوگا، کرپشن میں ملوث کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اقتدار میں آنے کے بعد پہلی بار  پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم پر الزام لگایا جارہا ہے کہ سیاسی انتقام لے رہے ہیں، نیب میرے ماتحت نہیں ہے اگر نیب کا ادارہ میرے ماتحت ہوتا تو کم از کم 50 افراد جیل میں ہوتے، مزید کرپٹ لوگوں کی باری آنے ہی والی ہے انہیں جیل میں ڈالیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ شہباز شریف کی گرفتاری پر شور مچا رہے ہیں وہ اصل میں اپنی گرفتاری کے خوف سے چلا رہے ہیں، یہ لوگ بے شک مظاہرے کریں، دھرنے دیں یا اسمبلی میں شور مچائیں  ہم کرپٹ لوگوں کو ہرگز نہیں چھوڑیں گے، ایک ایک کرپٹ شخص کو پکڑیں گے اور کوئی این آر او نہیں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ زرداری اور شہباز شریف بھائی بھائی ہیں یہ اکٹھے مل کر الیکشن لڑرہے ہیں، زرداری اور شریفوں کی کرپشن کی یونین ہے یہ لوگ قیمے کے نان کھلا کر لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں، بڑے بھائی کو پکڑا گیا تو کہا کہ نیب نے میرے سوالات کے جواب نہیں دیے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ وزرا کی کارکردگی کو مانیٹر کریں گے جو وزیر کارکردگی نہیں دکھائے گا اسے تبدیل کردیں گے۔