ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرے گا، اعلامیہ

ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرے گا، اعلامیہ

 اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 7.1 ارب ڈالر فراہم کرے گا, اعلامیہ کے مطابق ایشیائی  ترقیاتی بینک کی جانب سے مذکورہ رقم تین سال میں ادا کی جائے گی.


  تفصیلات کے مطابق   یہ رقم پائیدار اور مجموعی ترقی کے اہداف  حاصل کرنے کے لیے دی جائیگی۔ مالی امداد  کو توانائی،بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور اداروں کی اصلاحات  کے شعبے میں استعمال کیا جائے گا۔اے ڈی بی بینک تعلیم،صحت اور سماجی تحفظ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے حکومت کو مختلف منصوبوں اور اصلاحاتی ایجنڈے میں بھی مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے  عہدیدار نے وزیر خزانہ،  منصوبہ بندی اور وزیر تعلیم سے ملاقات کی تھی ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدیدار نے نئی حکومت کے پہلے سو روزہ پلان کو سراہا .