وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے

وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے
کیپشن: ملاقاتوں میں پاک چین جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان آج تین روزہ دورے پر چین روانہ ہونگے۔ چینی قیادت سے مسئلہ کشمیر اور سی پیک سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان اہم دورے پر آج چین جائیں گے۔ وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، خسرو بختیار اور حفیظ شیخ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم چینی قیادت سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر، سی پیک، ایم ایل ون سمیت دیگر منصوبوں پر بات چیت کریں گے۔ ملاقاتوں میں پاک چین جوائنٹ کو آرڈی نیشن کمیٹی کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ عمران خان جمعرات کو واپس آئیں گے۔