ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل

کراچی:شہر قائد میں ایک تقریب کے دوران ریمپ پر واک کرتے ہوئے گلوکار عاصم اظہر کی ہانیہ عامر کے لیے گانا گانے کی ویڈیو کے بعد اب دونوں کی ایک ساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کی دوستی اور قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، وہ اکثر تقریبات میں ایک ساتھ دکھائی دیتے ہیں اور اس کے علاوہ اکثر سوشل میڈیا کی ویب سائٹس پر بھی اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

557f40e2e1e96ecf1cd9977a43365a87

اس سے قبل مختلف تقاریب میں عاصم اظہر ہانیہ عامر کے لیے گانا گاتے دکھائی دیتے رہے ہیں لیکن اب گلوکار نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے دورہ امریکہ  کے دوران ایک کمرے میں بیٹھے ساتھ گانا گارہے ہیں جب کہ عاصم اظہر گانا گانے کے ساتھ ساتھ گٹار بھی بجارہے ہیں۔

واضح رہے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر آج کل ڈرامہ سیریل ’پیار کہانی‘ میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔