بالغ ہونے کے ناطے جس سے چاہوں تعلقات استوار کرسکتی ہوں‘ مائلی سائرس

بالغ ہونے کے ناطے جس سے چاہوں تعلقات استوار کرسکتی ہوں‘ مائلی سائرس

نیویارک: اگست میں پاپ گلوکارہ 26 سالہ مائلی سائرس اور 29 سالہ اداکار لیام ہیمس ورتھ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئی تھیں اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں میں اس لیے علیحدگی ہوئی کیوں کہ گلوکارہ مائلی سائرس دراصل ہم جنس پرستی کی جانب راغب ہیں،مائلی سائرس کے تعلقات امریکی خاتون بلاگر کیتھلین کارٹر سے ہیں اور انہیں ایک دوسرے کے ساتھ رومانس کرتے بھی دیکھا گیا۔

بعد ازاں ایسی خبریں بھی سامنے آئیں کہ دراصل لیام ہیمس ورتھ اور ان کے اہل خانہ کو مائلی سائرس کے جنسی رجحانات پر غلط فہمی ہوئی، اداکارہ ہم جنس پرست نہیں ہیں لیکن ایسی رپورٹس کی تصدیق نہیں کی جاسکی جبکہ اگست کے آخر میں ہی یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ لیام ہیمس ورتھ نے مائلی سائرس سے طلاق کے حوالے سے امریکی عدالت سے رجوع کرلیا۔

59435fcf95c736bad13a13cb0cfb5dcf

لیام ہیمس ورتھ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے درخواست کی گئی تھی کہ انہیں طلاق کی اجازت دی جائے،کیوں کہ دونوں باہمی رضامندی سے یہ قدم اٹھا رہے ہیں۔مداحوں کی جانب سے اپنے رومانس اور آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے پر تنقید کے بعد اداکارہ نے اپنی لمبی چوڑی ٹوئٹ میں لوگوں کو کرارا جواب دیا۔

اداکارہ نے آسٹریلوی گلوکار کے ساتھ رومانس کرنے پر تنقید کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’وہ بالغ خاتون ہونے کے ناطے اپنی مرضی سے کسی بھی پسندیدہ شخص کے ساتھ رومانس کر سکتی ہیں اور انہیں کیا غلط ہے کیا صحیح کا اندازہ ہے۔

مائلی سائرس نے اپنی سلسلہ وار 2 ٹوئٹس میں مزید لکھا کہ انہیں یہ بھی علم ہے کہ آسٹریلوی گلوکار کو بوسہ دیے جانے کے بعد لوگ ان کے ماضی کو یاد کر رہے ہیں اور انہیں ایک بری عورت ثابت کرنے پر اٹکے ہوئے ہیں۔گلوکارہ کے مطابق جب ایسا ہی کام کوئی مرد کرتا ہے تو انہیں لیجنڈ کہا جاتا ہے لیکن جب بھی کوئی خوبصورت خاتون ایسا کرتی ہے تو اسے ’بری عورت‘ سمیت طرح طرح کے القابات دیے جاتے ہیں۔

انہوں نے یہ اعلان بھی کیا کہ ان کی مرضی ہے کہ وہ جس سے جب چاہیں رومانس کریں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ پیار کرنا دراصل ایک فن اور آرٹ ہے جس کے ذریعے کچھ لوگ خود کو تلاش کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ 26 سالہ مائلی سائرس نے دسمبر 2018 میں ہولی وڈ اداکار لیام ہیمس ورتھ سے خفیہ شادی کی تھی تاہم صرف 8 ماہ بعد ہی اگست 2019 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کردیا تھا۔دونوں کے درمیان گذشتہ کئی سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو انتہائی رومانوی جوڑا سمجھا جاتا تھا۔