وزیر اعظم عمران خان نے 'احساس سیلانی لنگر' سکیم کا افتتاح کر دیا

وزیر اعظم عمران خان نے 'احساس سیلانی لنگر' سکیم کا افتتاح کر دیا
کیپشن: نچلے طبقے کی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں اور آپ دیکھیں گے تبدیلی کیسی آتی ہے، وزیر اعظم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ عمران خان آفیشل فیس بُک پیج

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے 'احساس سیلانی لنگر' سکیم کا افتتاح کر دیا۔ لنگر سکیم کے تحت روزانہ 600 افراد کو مفت کھانا مہیا کیا جائے گا۔ اسلام آباد سے شروع ہونیوالی سکیم کو ملک بھر میں پھیلا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا نیکی کے کام سے دل میں سکون پیدا ہوتا ہے اور پہلے فیز میں 112 لنگر خانے شروع کریں گے۔ یہ سکیم چھوٹے شہروں تک بھی پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا ہم نے کمزور طبقے کی ذمہ داری لینی ہے اور احساس پروگرام غربت کم کرنے کا پروگرام ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کاروباری طبقے کی پوری مدد کر رہے ہیں اور کوشش ہے بزنس کمیونٹی پیسہ کمائے جبکہ نیا پاکستان فلاحی ریاست ہو گی۔ مدینہ کی ریاست ایک دن میں نہیں بن گئی تھی ۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نچلے طبقے کی ترقی کیلئے بھی کوشاں ہیں اور آپ دیکھیں گے تبدیلی کیسی آتی ہے۔ پولیس کا نظام بھی آہستہ آہستہ بدل رہے ہیں اور ریاست مدینہ کے حوالے سے یونیورسٹیز میں پروگرام شروع کریں گے۔