جج ویڈیو اسکینڈل، نواز شریف نے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی

جج ویڈیو اسکینڈل، نواز شریف نے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کر دی
کیپشن: دائر نظر ثانی درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے جج ویڈیو اسکینڈل میں  سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست میں جج ارشد ملک اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمیں نوٹس کیے بغیر اور سنے بغیر فیصلہ دیا گیا اور ہمارا مؤقف لیے بغیر عدالت نے معاملے کے پیرا میٹرز طے کر دیے۔ ویڈیو اسکینڈل کے معاملے پر ہمارا مؤقف بھی سنا جائے۔

نوازشریف کی نظر ثانی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ نے ویڈیو اسکینڈل میں جو فیصلہ دیا اس سے ہمارا حق متاثر ہوا۔ مؤقف سن کر سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور ہمارے خلاف آبزرویشنز پر بھی نظرثانی کی جائے۔