وزیراعظم کے   دورہ چین کا شیڈول جاری

وزیراعظم کے   دورہ چین کا شیڈول جاری
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے  2 روزہ دورہ چین کا شیڈول جاری کر دیا گیا ۔

 

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان 8،9 اکتوبر کو 2 روزہ دورہ چین کریں گے ، دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں، ان کے ساتھ اعلیٰ سطح وفد بھی چین جائے گا۔

 

وزیر اعظم  چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ پاک چین وزرائے اعظم دونوں ملکوں کے درمیان متعدد معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کریں گے۔

 

بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم  کی چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی شریک ہوں گے۔

 

وزیراعظم کا دورہ پاک چین معاشی اور تجارتی تعلقات مزید مضبوط کرے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم جنوبی ایشیا میں امن وسلامتی پر خیالات کا اظہار کریں گے۔