سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے بڑا ہدف دیدیا

 لاہور :دوسرے اور اہم ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کیلئے 183رنزکا ہدف دیدیا ۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر آج بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر سری لنکا نے 182رنز سکو ر کیے ،مہمان ٹیم کی طرف سے بھانو کا راجا پاکسا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 77رنز سکور کیے ،جے سوریا نے 34 رنز بنائے ۔

پاکستان کی طرف سے محمد عامر اور محمد حسنین مہنگے ترین باﺅلر ثابت ہوئے ،واضح رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 64رنز سے شکست دی تھی ۔