دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست،عمر اکمل نے منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کوشکست،عمر اکمل نے منفی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور :سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو با آسانی35رنز سے شکست دیدی ۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 183رنز کا ہدف دیا ،جس کے مقابلہ میں پاکستان کی بیٹنگ بُری طرح ناکام رہی اور پوری ٹیم 147رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی ،پاکستان کی طرف سے کوئی بھی کھلاڑی 50رنز سکور نہیں کر سکا ،عماد وسیم 47،آصف علی 29،سرفراز احمد 26،احمد شہزاد 13بابر اعظم 3اور فخر زمان نے 4رنز بنائے ۔

سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ نے 4کھلاڑیوں کو آﺅ ٹ کیا ،سری لنکا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 35 رنز سے ہرا کر سیریز میں 0-2 کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز عرم اکمل کی ناقص پرفارمنس کا سلسلہ جاری ہے اور انہوں نے اب منفی ورلڈ ریکارڈ بھی برابر کردیا ہے۔سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں صفر پر آﺅٹ ہونے کے بعد دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی صفر پر آﺅٹ ہونے کیساتھ ہی انہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ بار صفر پر آﺅٹ ہونے کا ورلڈ ریکارڈ برابر کر دیا ۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سری لنکن بلے باز تلکرتنے دلشان کے پاس ہے،دونوں کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 10،10 مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوچکے ہیں۔