قومی ٹی 20 کپ کے راولپنڈی میں مزید میچز 9 اکتوبر سے شروع ہونگے

قومی ٹی 20 کپ کے راولپنڈی میں مزید میچز 9 اکتوبر سے شروع ہونگے

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قومی ٹی 20 کپ کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مزید میچز 9 اکتوبر سے شروع ہو نگے۔

یہ مقابلے 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ 9 اکتوبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں نادرن کا مقابلہ سنٹرل پنجاب سے ہوگا جبکہ دوسرا میچ سندھ اور سدرن پنجاب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ایونٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں جن میں ناردرن، خیبر پختونخوا، سینٹرل پنجاب، سدرن پنجاب، بلوچستان اور سندھ شامل ہیں، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل 17 اکتوبر کو جبکہ فائنل 18 اکتوبر کو پنڈی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔