کورونا مزید 12 پاکستانیوں کی جان لے گیا، گزشتہ24 گھنٹوں میں 624 نئے کیسز رپورٹ

کورونا مزید 12 پاکستانیوں کی جان لے گیا، گزشتہ24 گھنٹوں میں 624 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 624 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 12 اموات سامنے آئی ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 16 ہزار 351 ہو گئی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا سے صحتیاب مریضوں کی تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 228 جبکہ زیرعلاج مریضوں کی تعداد 8 ہزار 528 ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں 2 ہزار 245، سندھ میں 2 ہزار 531، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 263، اسلام آباد میں 184، بلوچستان میں 146، ‏گلگت بلتستان میں 89 اور آزاد کشمیر میں 77 شہری اس موذی مرض کے ہاتھوں اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب ایک لاکھ 148، سندھ میں ایک لاکھ 38 ہزار 891، خیبر پختونخوا میں 38 ہزار 141، بلوچستان میں 15 ہزار 439، گلگت بلتستان میں 3 ہزار 884، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 912 اور اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 16 ہزار 936 ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اس وبا میں مبتلا 6 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔ گزشتہ روز چوبیس گھنٹوں کے دوران 467 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، 28 ہزار 280 نئے ٹیسٹ کئے گئے۔