دبئی میں کار کی انشورنس پر ایک کروڑ روپے کی رقم مل گئی 

دبئی میں کار کی انشورنس پر ایک کروڑ روپے کی رقم مل گئی 

ابوظہبی : عرب شہری نے کارحادثے کے بعد  انشورنس کمپنی کو کنگال کردیا ۔لاکھوں کی درہم  انشورنس کی رقم حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کی عدالت نے ایک انشورنس کمپنی کو لاکھوں درہم کار مالک کو  دینے پر مجبور کردیا ۔ابوظہبی کی عدالت نے انشورنس کمپنی کو فوری طور پر مذکورہ کار مالک کو 2،23،000 درہم ادا کرنے کا حکم جاری کردیا۔

عرب شہری جس نے ایک انتہائی قیمتی ترین کار خریدی اور اس کی انشورنس بھی معروف ترین انشورنس کمپنی سے کروائی تھی ۔ 

جس کے بعد مذکورہ شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

عرب شہری کا کہناتھا کہ اسے انشورنس کمپنی اسے گاڑی کی پوری قیمت کے مطابق رقم ادا کرے جو کہ کئی لاکھ ڈالرز میں بنتی ہے ۔

تاہم عدالت میں کار انشورنس کمپنی کے وکیل کا کہناتھاکہ جو ہمارے درمیان انشورنس ڈیل ہوئی تھی اس کے مطابق ہم اس کارحادثے کو دیکھ کر صرف اور صرف ایک ڈیل کے حساب سے رقم فراہم کرسکتے ہیں ۔ 

عدالت نے کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل  ٹیکنیکل ٹیم مرتب کی جس نے اپنی رپورٹ گزشتہ روز عدالت میں جمع کروا دی ۔ ٹیکنکل ٹیم کی گزارشات کے مطابق مذکورہ کمپنی کو 223000 درہم ادا کرنے کا حکم سنایا گیا۔

عرب شہری کا کہناہے کہ میں عدالت کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں ۔ مگر میری گاڑی کی قیمت اتنی زیادہ ہے کہ مجھے اس کی رئیپرنگ کے لیےا سکو مذکورہ کمپنی کے پاس بجھوانا پڑے گا جو کہ دوسرے ملک میں ہے ۔ 

مذکورہ کمپنی کے وکیل کا کہناتھاکہ ہمیں عدالت سے انصاف کی توقع تھی جو مل گیا ہے ۔ انشورنس کمپنی کے رولز کے مطابق شہری کو اتنی ہی رقم ملنی چاہیے تھی ۔