قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ نادار کنبوں میں نقد امداد تقسیم

قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ نادار کنبوں میں نقد امداد تقسیم


مقبوضہ غزہ:خلیجی ریاست قطر کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے ایک لاکھ خاندانوں میں فی کنبہ ایک سو ڈالر کی امداد کی نئی قسط جاری کردی گئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کے غریب اور مسحتق شہریوں کے لیے قطر کی طرف دی جانے والی نقد امداد بنکوں اور ڈاک خانے کے ذریعے جاری کی جائے گی۔

فلسطین میں قطر کے سفیر محمد العمادی نے گذشتہ روز غزہ کی پٹی کا دورہ کیا اور وہاں پر اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' کی قیادت سے ملاقات کی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ماہ قطر کی طرف سے غزہ کے ایک لاکھ خاندانوں میں نقد امداد تقسیم کی جائے گی۔قطری سفیر کا کہنا تھا کہ دوحا کی طرف سے غزہ کی پٹی کے محصورین کی مالی مدد کا مقصد غزہ کے عوام کی بہبود اور مالی بحران میں ان کی مدد کرنا ہے۔

خیال رہے کہ قطر نے اقوام متحدہ اور مصرکی کوششوں سے غزہ کی پٹی میں شہریوں کے معاشی استحکام کے لیے امداد کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق  غزہ کے شہری اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں ، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ انہیں روز مرہ کی ضروریات زندگی حاصل کرنے کے لیے مشکلات کا سا منا ہے ۔ 

غزہ میں بجلی کا بحران بھی شدت اختیار کرتا جارہاہے ۔  جس کی وجہ سے گھریلو زندگیاں متاثر ہورہی ہیں۔ ایسے میں اقوام متحدہ کے ذریعے ان تک امداد کا پہنچنا ایک بہترین عمل ہے ۔ 

عرب ملک قطر کی جانب سے غزہ کے شہریوں کے لیے امداد جاری ہونے وقت کی ضرورت ہے ۔ اور اقوام متحدہ کے ذریعے اس مسلے کو حل ہونا بھی ضروری ہے ۔