چین امریکہ سر د جنگ ،چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا 

چین امریکہ سر د جنگ ،چین نے امریکہ کو خبردار کر دیا 

ٹوکیو:جاپان میں چینی سفارتخانہ نے امریکہ کی طرف سے چین کیخلاف بلا اشتعال حملوں اور جھوٹے بیانات دینے  کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو بدنیتی سے سیاسی محاذ آرائی پیدا کر رہے ہیں اور بیجنگ کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔

 چین نے کہا ہے کہ امریکہ کو چین کے خلاف بلا اشتعال حملوں اور الزامات کو روکنا چاہیے انہوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پر الزام لگایا کہ وہ بدنیتی سے سیاسی محاذ آرائی پیدا کررہے ہیں اور بیجنگ کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ مائیک پومپیو نے منگل کے روز جاپان کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے چین کے بڑھتے ہوئے علاقائی اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کے لیے آسٹریلیا، بھارت اور جاپان کے ساتھ گہرے تعاون پر زور دیا تھا،جاپان میں چینی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا کہ مائیک پومپیو چین کے بارے میں بار بار جھوٹ بول رہے ہیں اور بدنیتی سے سیاسی محاذ آرائی پیدا کر رہے ہیں۔

سفارت خانہ نے کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر امریکا سے سرد جنگ کی سوچ اور نظریاتی تعصب کو ترک کرنے، چین کے خلاف بلا اشتعال الزامات اور حملوں کو روکنے اور چین کے ساتھ تعلقات کو تعمیری رویے سے پیش آنے کی تاکید کرتے ہیں۔