امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے گی یا نہیں ؟

امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی لگے گی یا نہیں ؟


واشنگٹن:امریکہ میں سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی کے حوالے سے عدالت نے آئندہ ماہ بڑا فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے اور یہ فیصلہ امریکی صدارتی الیکشن کے دن سنایا جائے گا۔


تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی عدالت نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق حتمی فیصلہ سنانے کا اعلان کیا ہے۔ کولمبیا کی وفاقی عدالت کے جج کارلس نکولس نے گزشتہ ماہ 28 ستمبر کو اپنے ایک فیصلے میں امریکی صدر کے ان احکامات کو معطل کردیا تھا، جس میں انہوں نے ٹک ٹاک کی ڈان لوڈنگ پر 27 ستمبر کو پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔


امریکی حکومت نے 20 ستمبر سے چینی ایپلی کیشن وی چیٹ پر پابندی عائد کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی ڈائون لوڈنگ پر 27 ستمبر سے پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کردیے تھے جب کہ حکومت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر بھی پابندی کا اعلان کر رکھا تھا۔


امریکی عدالت نے حکومتی فیصلے کو معطل کرتے ہوئے ٹک ٹاک کی ڈائون لوڈنگ کی اجازت دے دی تھی اور اب مذکورہ معاملے پر عدالت مزید احکامات صدارتی انتخابات کے اگلے روز 4 نومبر کو جاری کرے گی۔


یاد رہے کہ امریکا میں تین نومبر کو صدارتی انتخابات ہوں گے اور حکومت نے 12 نومبر سے ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی کا اعلان کر رکھا ہے، تاہم عدالت 4 نومبر کو چینی ایپلی کیشن سے متعلق اہم فیصلہ سنائے گی۔