ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات امیر بن گیا

ابوظہبی میں مقیم پاکستانی راتوں رات امیر بن گیا
کیپشن: پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ بشکریہ گلف نیوز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں مقیم پاکستانی کے نام قرعہ اندازی میں انعام نکل آیا اور وہ راتوں رات ہے کروڑ پتی بن گیا.گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی شہری محمد حسن نے قرعہ اندازی میں دس لاکھ ڈالرز جیت لیے جو پاکستانی کرنسی میں انعام کی مالیت سولہ کروڑ چالیس لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اڑتالیس سالہ محمد حسن نے یہ رقم دبئی میں ایک انعامی سکیم میں جیتی ہی۔ دبئی ڈیوٹی فری ملینیئم میلین ایئر اینڈ فائنسٹ سرپرائز ڈرا کی تقریب بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ہال میں ہوئی جس میں محمد حسن ثند لمحوں میں لاکھوں ڈالر کے مالک بنے۔

پاکستانی شہری نے 7 اکتوبر 2020 اور دوسری بار 10 ستمبر کو لاٹری خریدی تھی۔ محمد حسن کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت پر رقم خرچ کرنا ان کی پہلی ترجیح ہو گی۔

محمد حسن ابوظہبی میں ایک پراپرٹی مینیجمنٹ کمپنی کے مالک ہیں جبکہ وہ اپنی بیوی اور 7 بچوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہی مقیم ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں رائن ہوئل نامی برطانوی شہری نے پیٹرول پمپ سے خریدے گئے لاٹری ٹکٹ سے کروڑوں پاؤنڈ کی خطیر رقم اپنے نام کر لی تھی۔

برطانوی شہری لاک ڈاؤن کے دوران لاٹری ٹکٹ سے 5 کروڑ 80 لاکھ پاؤنڈ کی رقم جیت کر کروڑ پتی بن گیا تھا۔ 

رائن کے مطابق کمپنی کی جانب سے ای میل موصول ہونے پر جب اکاؤنٹ چیک کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ کروڑ پتی بن چکے ہیں۔