سابق شوہر نے خاتون کو گلے لگا کرخود کو دھماکے سے اڑا لیا

 سابق شوہر نے خاتون کو گلے لگا کرخود کو دھماکے سے اڑا لیا

میزورم : بھارت میں سابق شوہر نے بیوی کو گلے لگا کر دھماکے سے خود کو اڑا لیا ۔ واقعہ میں دونوں میاں بیوی موقع پر دم توڑ گئے۔

 بھارتی ریاست میزورام میں دھماکے سے سابق میاں بیوی کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے کی مکمل چھان بین کی جائے گی  ۔

 62 سالہ روہنگلیانا کی شادی کئی سال قبل بیلا نامی خاتون سے ہوئی تھی ۔ شادی کے کچھ عرصہ بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات سنگین ہوتے چلے گئے اسی دوران ان کی بیٹی بھی ہوئی لیکن آخر کار ایک سال قبال دونوں میں علیحدگی ہوگئی ۔

 گزشتہ دنوں روہنگلیانا نے اپنی سابق بیوی سے ملاقات کی کوشش کی لیکن بیلا نے ملاقات سے انکار کردیا ۔ جس کے بعد روہنگلیانا نے اپنی بیٹی سے رابطہ کیا لیکن سابق بیوی نے ملاقات کی حامی نہیں بھری ۔ روہنگلیانا اپنی سابق شریک حیات سے ملنے سبزی منڈی پہنچ گیا جہاں خاتون  بیٹی کے ساتھ مل کر سبزیاں فروخت کرتی تھی ۔

 بیلا نے سابق شوہر کو دیکھ کر غصے کا اظہار کیا لیکن روہنگلیانا نے اپنی سابق بیوی سے کہا کہ اس کی طبیعت خراب ہے اور سر میں بھی درد ہے مہربانی کرکے اس کو سگریٹ منگوا کر دو۔ سگریٹ پیتے ہی وہ  بے ہوشی کا ڈرامہ کرتے ہوئے بیوی سے گلے لگ گیا اور اسی وقت زور دار دھماکا ہوگیا۔

پراسرار دھماکے سے دونوں ہی موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بیٹی کو معمولی زخم آئے ۔ پولیس نے کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے تاہم شبہ ہے کہ دھماکے میں جیلیٹن استعمال کی گئی تھی جو حملہ آور شوہر مبینہ طور پر اپنے لباس میں چھپا کر لایا تھا۔