مہنگائی سےگھبرائی عوام کو علی امین گنڈا پور کا انوکھا مشورہ

Ali Amin Gandapur,PTI,PPP

اسلام آباد:مہنگائی سے گھبرائے عوام کیلئے علی امین گنڈا پورا نے انوکھا مشورہ دیدیا ،علی امین گنڈ ا پور کا کہنا ہے جتنا کم کھائو گے اتنی مہنگائی کم لگے گی ۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے کہا اگر آپ  چائے میں چینی کے 100 دانے ڈالتے ہیں تو کیا 9  دانے کم نہیں ڈال سکتے؟علی امین گنڈا پور انے ایک دفعہ پھر عوام کو ہی قربانی کا بکرا بننے کیلئے تیار رہنے کا اشارہ دیدیا ،انہوں نے عوام پر واضح کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو مہنگائی سے بچنے کیلئے قربانی دینی ہو گی ۔

علی امین گنڈا پورنے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر آٹے کے 100نوالے کھاتے ہیں تو 9 نوالے کم نہیں کھا سکتے ؟اگر عوام ایسا کرنے لگے جائے تو اخراجات میں واضح کمی ہو سکتی ہے ،جس سے بڑھتی مہنگائی میں کمی ہوتی محسوس ہو گی ۔