ملکی سیکورٹی سے زیادہ فوڈ سیکورٹی اہم ہے : فخر امام 

ملکی سیکورٹی سے زیادہ فوڈ سیکورٹی اہم ہے : فخر امام 
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی  : وفاقی وزیر برائے فوڈ اینڈ سیکورٹی فخر امام کا کہنا ہے کہ ملک میں سب سے زیادہ بات سیکورٹی پر ہوتی ہے لیکن فوڈ سیکورٹی اس سے بھی کہیں اہم اور مشکل ہے۔رواں سال ملک بھر کے کسانوں کو 16 ارب روپے سبسڈی مہیا کی جائے گی۔

نیو نیوز کے مطابق ایرِڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی میں سرسبز آگاہی مہم گندم کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوڈ اینڈ سیکورٹی فخر امام نے کہا کہ فوڈ سیکورٹی بولنا آسان ہے لیکن کرنے میں مشکلات پیش آتی ہیں،پاکستان میں گندم کی پیداوار میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پیداوار میں فی ایکٹر اضافہ کرنا چاہیے ۔گزشتہ سال پنجاب میں ریکارڈ گندم پیدا ہوئی ہے،29.4 ملین ٹن گندم ملک کی ضرورت ہے جبکہ باقی گندم باہر سے منگوانی پڑتی یے،کاشت کار کے مورال کو بلند کرنا چاہتے ہیں اور اس سے گندم کی اچھی قیمت ملے۔

فخر امام کا کہنا تھا کہ کھاد مہنگی ضرور ہے لیکن اس کے استعمال سے پیداوار میں مفید نتائج سامنے آتے ہیں،کسی بھی ریسرچ کے بغیر دنیا میں چھا نہیں سکتے۔اسلامی ممالک میں کوئی ایسی یورنیورسٹی نہیں جس کو ہم گلوبلی کہہ سکیں۔ تقریب سے وزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے بھی خطاب کیا۔