شوکت ترین سے وزیر خزانہ کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ

شوکت ترین سے وزیر خزانہ کا عہدہ واپس لینے کا فیصلہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے وزیر خزانہ شوکت ترین کو مشیر خزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ 16 اکتوبر کو شوکت ترین سے وفاقی وزیر کا عہدہ واپس وزیر اعظم کے پاس چلا جائے گا۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزیر اعظم آئین کے تحت کسی غیر منتخب شخص کو 6 ماہ تک وزیر بنا سکتے ہیں ۔16 اکتوبر کو وزیر خزانہ کی مدت ختم ہو رہی ہے اس لیے ان سے وزیر کا عہدہ واپس لے لیا جائے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین وزیر نہ رہے تو بطور مشیر وہ ای سی سی اور کابینہ کی کمیٹیوں کے اجلاس کی صدارت نہیں کریں گے۔ 

شوکت ترین کو دوبارہ وزیر بنانے کے لیے حکومت نے انہیں خیبر پختونخوا سے سینیٹر بنوانے پر غور کر رہی ہے۔ سینیٹ سے کون استعفیٰ دے گا اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت شروع کردی ہے۔ سینیٹر منتخب ہونے پر انہیں دوبارہ وفاقی وزیر بنادیا جائےگا۔