سہ ملکی سیریز، پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف

سہ ملکی سیریز، پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کیلئے 168 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ہیگلے اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ 
ٹی 20فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم 22، شان مسعود 31، حیدر علی 6، افتخار احمد 13، آصف علی 4 اور محمد نواز 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باﺅلرز رہے جبکہ حسن محمود، نسم احمد اور مہدی حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی شامل ہیں۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت نورالحسن کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن میراز، صابر رحمان، عفیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمن اور نسم احمد شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں