پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 ہو گئی

پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.42 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 ہزار 982 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 38 افراد کے نتائج مثبت ریکارڈ ہوئے۔

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 38 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 31 زیر علاج مریضوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

این آئی ایچ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح معمولی اضافے کے ساتھ 0.42 فیصد ریکارڈ کی گئی تاہم کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ 

مصنف کے بارے میں