سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی

سہ ملکی سیریز، پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی

کرائسٹ چرچ: سہ ملکی ٹی 20 کرکٹ سیریز کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ہیگلے اوول میں کھیلے جا رہے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے۔ 
ٹی 20فارمیٹ میں دنیا کے نمبر ون بلے باز محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بابراعظم 22، شان مسعود 31، حیدر علی 6، افتخار احمد 13، آصف علی 4 اور محمد نواز 8 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد 2 وکٹوں کے ساتھ نمایاں باؤلر رہے جبکہ حسن محمود، نسم احمد اور مہدی حسن نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔ یاسر علی نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 21 گیندوں پر 42 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ لٹن داس 35، عفیف حسین 25، صابر رحمن 14 اور مہدی حسن میراز 10 رنز بنا سکے۔ 
پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 4 اوورز میں 24 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہ نواز دھانی، حارث رؤف اور شاداب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 
واضح رہے کہ قومی ٹیم کی قیادت بابراعظم نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان شان مسعود، حیدر علی، افتخار احمد، آصف علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، حارث رؤف اور شاہ نواز دھانی شامل تھے۔ 
بنگلہ دیش کی قیادت نورالحسن نے کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں مہدی حسن میراز، صابر رحمان، عفیف حسین، مصدق حسین، لٹن داس، یاسر علی، تسکین احمد، حسن محمود، مستفیض الرحمن اور نسم احمد شامل تھے۔ 

مصنف کے بارے میں