فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان گرفتار

فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان گرفتار

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی ممبر حامد زمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) حکام نے تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں وارث روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے اور اس سلسلے میں عمران خان کے دست راست طارق شفیع کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا ہے۔ 
ذرائع کے مطابق چھاپہ مارنے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے سرچ وارنٹ کے ساتھ ان کے گھر کی تلاشی تھی جبکہ مذکورہ ٹیم گزشتہ روز سے ہی مسلسل طارق شفیع کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھی۔ 
ایف آئی اے کی ٹیم جمعرات کی دوپہر کے ڈی اے سکیم ون میں طارق شفیع کی رہائش گاہ پہنچی تھی اور اہل خانہ نے طارق شفیع کی رہائش گاہ پر عدم موجودگی کا بتایا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں