وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

وزیراعلی پنجاب کی سکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

لاہور :وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ  کی سکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،وزیر اعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی پرعسکری ادارے کےریٹائرڈ افسر کی تعیناتی کےلئے سیٹ کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی سیکیورٹی کے لیے کیپیٹل سٹی پولیس لاہور  میں 19ویں سکیل کے چیف کوآرڈینیٹر آف سیکیورٹی کی منظوری دی گئی ہے ،  کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس  کی منظوری کےبعد جلد بھرتی کے لئے اشتہار دیا جائے گا