دوران حراست جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ، شہباز گل

دوران حراست جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں ، شہباز گل

اسلام آباد :پاکستان  تحریک انصاف کے  راہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ دوران حراست جو کچھ میرے ساتھ ہوا مجھے اس پر کوئی پچھتاوا نہیں  ہے ۔دس بندے جب اکیلے کمرے میں میرے کپڑے اتار کر تشدد کریں گے تو یہ میرے لیے فخر کی بات ہے ۔

 شہباز گل  کا  خیبرپختونخوا ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہنا تھا کہ دوران حراست جو جو کچھ میرے ساتھ ہوا کتاب لکھ کر قوم کو بتاؤں گا ، اندازہ ہو گیا تھا کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا اس لیے موبائل سے تمام ڈیٹا ختم کروایا ۔امریکہ میں پلا بڑھا ہوں اتنا تو اندازہ ہے کہ ڈیٹا کس سے اور کیسے ڈیلیٹ کرنا ہے۔

 شہباز گل نے کہا عمران خان اگر ساتھ نہ دیتے تو شاید مجھے دوران حراست مار دیا جاتا ۔ مجھے یقین تھا کہ پولیس مقابلے کا رنگ دے کر مجھے قتل کر دیاجائے گا ۔میری گاڑی الٹا کر مجھے اشارے دئے گئے تھے۔عمران خان کی کوششوں کی وجہ سے مجھے رہا کیا گیا ۔

شہباز گل نے کہا کہ عمران خان کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا جن کی بدولت نئی زندگی ملی ۔