میرصادق اور میرجعفر کیسے بنانا ہے؟ عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری کی آڈیو بھی لیک 

میرصادق اور میرجعفر کیسے بنانا ہے؟ عمران خان، اسد عمر اور شیریں مزاری کی آڈیو بھی لیک 
سورس: Twitter

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے جمعہ بھاری پڑ رہا ہے۔ آج دوسری اور مجموعی طور پر عمران خان کی چوتھی آڈیو لیک ہوگئی ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق سائفر کہانی کا پارٹ 3 ریلیز کردیا  گیا ہے۔  ہیکر نے عمران خان، شیریں مزاری اور اسد عمر کی مبینہ آڈیو لیک کی۔

ہیکر کی طرف سے ریلیز آڈیو میں اسد عمر کہتے ہیں یہ جو ہم لیٹر والا کررہے ہیں یہ ہفتہ دس دن پہلے کرنا چاہئے تھا۔ اس پر عمران خان کہتے ہیں  اس لیٹر کا ایمپیکٹ ساری دنیا میں چلا گیا ۔ 

شیریں مزاری بولیں چائنہ نے سٹیٹمنٹ جاری کی ہے کہ امریکہ کی مداخلت کی مذت کرتے ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ  پبلک ہمارے ساتھ ہے، اب پریشر بلڈ کرنا ہے، جو بھی اسمبلی جائے وہ پوری زندگی کیلئے برانڈ ہو۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میر صادق اور میر جعفر آپ لوگوں کو سپون فیڈ کرنا ہے ۔ مائنڈ آلریڈی فرٹائل گراؤنڈ بنی ہوئی ہے اس کو آپ فیڈ کرے ۔ 

مصنف کے بارے میں