امریکی سفیر کے آزاد کشمیر کے دورہ پر امریکا سے احتجاج کیا ہے: بھارت

امریکی سفیر کے آزاد کشمیر کے دورہ پر امریکا سے احتجاج کیا ہے: بھارت
سورس: File

نئی دہلی (جانب منزل نیوز) بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے اپنی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ امریکی سفیر کے آزاد کشمیر کے دورے اور ملاقاتوں پر ہمارے اعتراضات سے امریکا کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے حال ہی میں پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کا دورہ کیا اور اس دوران انھوں نے کئی بار خطے کو آزاد جموں و کشمیر کہہ کر پکارا تھا۔

انھوں نے کہا کہ انڈیا نے امریکا سے ڈونلڈ بلوم کے دورے کے دوران پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو متنازعہ طور پر آزاد جموں و کشمیر کہہ کر پکارنے  پر اعتراض کیا۔

رواں برس کے آغاز میں امریکی رکن کانگریس الہان ​​عمر نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر‘ کا دورہ کیا تھا۔ الہان ​​عمر کے دورے کے بعد کسی سینیئر امریکی اہلکار کا کشمیر کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ انڈیا نے اس وقت بھی الہان ​​عمر کے دورے پر اعتراض اٹھایا تھا۔

مصنف کے بارے میں