اسلام آباد: ترکی جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ترکی کے لیے پی آئی اے ہفتے میں 6 پروازیں چلائے گی۔
وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے ٹویٹ کیا کہ پی آٸ اے 14نومبر سے ترکی کیلئے ہفتہ وار 6 پروازیں چلائے گی۔ یورپ،برطانیہ اورامریکا جانیوالے استنبول سے PIA ترکش ائیر لائن کوڈ شیئر معاہدہ کے تحت سفر کرینگے۔
پی آٸ اے14نومبر سے ترکی کیلئے ہفتہ وار6پروازیں چلائے گا
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) October 7, 2022
یورپ،برطانیہ اورامریکہ جانیوالے استنبول سے PIAترکش ائیر لائن کوڈ شیئرمعاھدہ کے تحت سفر کرینگے
مسافراستنبول سے28 شہروں تک جاسکیں گے،اسلام آباد سے 4لاہور سے 2 پروازیں چلیں گی
دوسرے مرحلے میں کراچی استنبول پروازیں شروع ھونگی pic.twitter.com/jjnVsA4IM1
انہوں نے کہا کہ مسافراستنبول سے 28 شہروں تک جاسکیں گے ۔ اسلام آباد سے 4 لاہور سے 2 پروازیں چلیں گی دوسرے مرحلے میں کراچی استنبول پروازیں شروع ہوں گی۔