پی ٹی آئی کا دھرنا، وزارت داخلہ کی ضمنی الیکشن 90 روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست 

پی ٹی آئی کا دھرنا، وزارت داخلہ کی ضمنی الیکشن 90 روز کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست 
سورس: File

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ممکنہ دھرنے کے باعث  وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہونے والی ضمنی الیکشن 90 دن کے لیے ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت 12 سے 17 اکتوبر کے درمیان اسلام آباد پر قبضے کی کوشش کر سکتی ہے ۔ 16 اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90 دن کے ملتوی کردیے جائیں ۔ 

 

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو لکھے جانے والےخط میں کہا گیا ہےکہ پاک فوج اور ایف سی  وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے،  وفاق اور صوبوں نے اپنی زیادہ تر توانیاں اور وسائل بحالی کے کاموں میں لگا رکھے ہیں ۔ سیاسی جماعت کی  محاصرہ کی یہ تاریخیں 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں۔

  اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری درکار ہوگی،  ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباو ہوگا،  ان اداروں سے  اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں،  الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے، درخواست کی جاتی ہے کہ ضمنی  انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔

مصنف کے بارے میں