وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی ورلڈ الیون میچز کیلئے مدعو

وزیر اعظم اور آرمی چیف بھی ورلڈ الیون میچز کیلئے مدعو

لاہور: پی سی بی نے پاکستان کے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ورلڈ الیون اور پاکستانی ٹیم کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے قذافی اسٹیڈیم آنے کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ ٹیموں کے بورڈز کے کچھ سربراہان بھی میچز دیکھنے کیلئے لاہور آئیں گے جو پاکستان اور آئی سی سی ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے میچز کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے۔یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ الیون ٹیم آئندہ ہفتے پاکستان آئے گی جہاں وہ پاکستان ٹیم کے ساتھ بین الاقوامی حیثیت کے حامل 3 ایک روزہ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز و آ زادی کپ‘ میں حصہ لے گی۔آزادی کپ کے میچز 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹڈیم میں کھیلے جائیں گے۔