پاکستان کے وزیر خارجہ برکس اعلامیے کے حوالے سے چین کا دورہ کر رہے ہیں :چینی سفیر

پاکستان کے وزیر خارجہ برکس اعلامیے کے حوالے سے چین کا دورہ کر رہے ہیں :چینی سفیر

اسلام آباد:چین کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیر خارجہ برکس اعلامیے کے حوالے سے چین کا دورہ کر رہے ہیں،ہم نے پاکستان سے کوئی نیا مطالبہ نہیں کیا۔

چائینز سفیرسن وی ڈونگ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف موقف کی حمایت کرتے ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل ستائش ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برکس اعلامیے میں دہشت گردتنظیموں کے حوالے سے بات ہوئی ،پاکستان سے اس معاملے پر مسلسل رابطے میں ہیں ،پاکستان کے لیے ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔