افریقی ملک لیسوتھو کے آرمی چیف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

افریقی ملک لیسوتھو کے آرمی چیف کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

ماسیرو: لیسوتھو کے آرمی چیف کو مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کر دیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق مسلح افراد نے آرمی چیف کو دفتر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ لیسوتھو کے وزیر اعظم نے اس واقعہ کے بعد اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ پرسکون رہیں اور ہرگز مشتعل نہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر کڑی سزا دی جائے گی۔

دریں اثنا جنوبی افریقی صدر جیکب زوما نے بھی اس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے لیسوتھو کے عوام سے صبر وتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں